• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے، سراج الحق

Start An Operation Against Ocrruption Siraj Ul Haq
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ساتھ کرپشن کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے۔

رحیم یارخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وہ جب جنوبی پنجاب آتے ہیں، غربت میں اضافہ ہی دیکھتے ہیں۔ آج نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن وہ بے روز گار ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران پاناما کیس میں ملوث ہونے کے باوجود خود کو بانی پاکستان کا وارث کہتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت کل بھوشن جیسے لوگوں کو پاکستان بھیجتا اور دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب اضافی بجلی بھارت کو دینے کی بات کرتے ہیں۔
تازہ ترین