کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل پر لعنت بھیجتے ہیں، چوہدری نثارنےای سی ایل کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہےاگر انہیں ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا شوق ہے تو وہ وزیر اعظم نوازشریف اور انکے بیٹوں کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، شرجیل میمن نے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ ڈیل کریں گے نہ رعایت مانگیں گے۔چوہدری نثار، شہباز شریف کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف یاچوہدری نثار کا انصاف نہیں مانا جائے گا۔ میں نے خود کوعدالت کے سامنے پیش کیا۔اس موقع پر شرجیل میمن کے ہمراہ صوبائی وزراء ، سرکاری وکلا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔