بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشین ملک کاایکشن،کیمیکلز سے تیار کردہ املی آلو بخارا شربت کینو شربت ریڑھی والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن،کیمیکل سے تیار کئے گئے مشروبات و مشینیں ضبط،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات پرکیمیکلز سے بننے والے مضر صحت جوس کی فروخت کی نشاندہی کی گئی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میڈم نوشین ملک نے ایکشن لیتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر کیمیکلز سے تیار کردہ املی آلو بخارا شربت کینو شربت ریڑھی والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت کریک ڈاؤن،کیمیکل سے تیار کیے گئے مشروبات و مشینیں ضبط کرلیا۔