بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق آج بہاول پورمیں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں‘ سکیورٹی پلان تیار‘واک تھروگیٹ نصب‘ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئےخصوصی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سراج الحق صوبہ بحالی، اور چولستانیوں کے لئے خصوصی مہم کا اعلان کریں گے۔