ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) تونسہ سٹی پولیس نے اللہ بخش کی مدعیت میں دائر کی جانیوالی رٹ پر محمد نواز سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق الزام علیہان نے پانی کا موگا بند کیا ،موگا کھولنے کی کوشش کی تو ملزمان نے دھمکیاں دیں، وہوا کے گوہر عباس نے بیان دیا کہ شکور سمیت تین ملزمان نے اس کی فصل کو اُجاڑا اور درخت کا ٹ کر لے گئے ،تونسہ صدر کے زبیر نے بیان دیا کہ محمد عارف نے نقدی 55ہزار روپے چرائی، سول لائن پولیس کو محمد کامران نے بیان دیا کہ محمد ندیم نے اسکا موٹر سائیکل چوری کرلیا، گدائی کے علاقہ سے غلام مصطفی کے پانچ بکرے اصغر سمیت تین ملزمان نے چرائے۔