• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:جمشید دستی کی ڈی جی خان سے علی پور روڈ کی سنگل تعمیرکیخلاف درخواست کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نےممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی ڈی جی خان سے علی پور روڈ کی سنگل تعمیر اورڈیوائیڈر نہ ہونے کے خلاف درخواست میں جواب پیش ہونے پر جواب الجواب کے لئےسماعت 4 اپریل تک ملتوی کرنےکاحکم دیاہے ،اس ضمن میں گزشتہ روزحکومت پنجاب،چیف سیکرٹری اورسیکرٹری کمیونیکیشن کی جانب سے تحریری جواب پیش کردیاگیا ،درخواست گذارممبرقومی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین