• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: انڈین گٹکے کی فروخت جاری‘ نوجوان منہ اورگلے کے کینسرمیں مبتلا ہونے لگے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان نسل منہ اورگلے کے کینسرمیں مبتلا ہونے لگے بہاول پومیں انڈین گٹکے کی کھلے عام فروخت جاری‘ غیرقانونی طورپربہاول پورمیں سمگل ہوکر انڈین گٹکے کی روزانہ فروخت 80ہزارروپے سے تجاوز کرگئی،ایک دکاندرنے بتایا کہ دھوبی والی گلی شاہی بازار‘ عیدگاہ‘سرائیکی چوک‘  فتح خان بازار سرکلرروڈ پر  ہول سیلرز سے یہ گٹکہ باآسانی مل جاتاہے  ، اس حوالہ سے جب ہم نے ڈاکٹرراؤجاویداقبال سے معلوم کیا توانہوں نے بتایا کہ گٹکہ میں موجود کیمیکل اورتیزاب گلے منہ کے کینسرکاباعث بنتاہے، شہریوں محمدفیضان بن فضل، امان اللہ فاروق، نسیم اختر،خالدشاہ، ودیگرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ فوری طورپر بھارتی گٹکاسمیت بہاول پورمیں مقامی گٹکا کی فروخت پر پابندی عائدکی جائے۔ 
تازہ ترین