سیالکوٹ،ڈسکہ (نمائندہ جنگ، نامہ نگار ) گزشتہ روز صحافی حامد رضا کاہلوں کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ان کی بیوی صائمہ زخمی ہوگئیںجس پر ڈسکہ کے صحافیوں نے احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی ریلی تھانہ سٹی سے شروع ہوکر گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے پولیس نے4 نامزد اور4نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن میں سے 2ملزمان زوہیب ، ارسلان نے قبل از گرفتار ی ضمانتیں کروالیں ۔ ط ڈسکہ(نامہ نگار) مقامی صحافی کی گاڑی پر فائرنگ کیخلاف صحافیوں کی احتجاجی ریلی گزشتہ روز مقامی صحافی حامد رضا کاہلوں کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ان کی بیوی شدیدزخمی ہوگئی جس پر ڈسکہ کے صحافیوں نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا احتجاجی ریلی تھانہ سٹی سے شروع ہوکر گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے