گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اروپ اور گردونواح کے علاقوں میں منشیات فروشوں نے دولت کمانے کی خاطر نوجوانوں کی بڑی تعداد کو ہیروئن کا عادی بنا دیا ، لاکھوں روپے کی روزانہ ہیروئن ، چرس ، شراب و دیگر منشیات فروخت ہو رہی ہے،مکینوں نے پولیس حکام سے ہیروئن فروشوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔