وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے پیٹ میں درد تھا جس کی وجہ سے ان کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم رائیونڈ چلے گئے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستانی قوم سے کیے گئے وعدوں کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کے لیے فکرمند ہیں،وہ قوم کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔