بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چھٹا اجلاس چیئرمین پی ایچ اے و ایم پی اے میاں شعیب اویسی کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ایڈورٹائزمنٹ و ریگولیشنز 2017ء کو اختیار کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن بہاول پور عقیل نجم ہاشمی، آغاامیر یوسف علی، ڈائریکٹر پی ایچ اے قذافی بن شکور، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر-1 احمد فرحان ہمدانی، ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے اکبر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عابد یاسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ راؤ جاذب اور دیگر متعلقہ افسرا ن موجود تھے ،اجلاس میں پی ایچ اے کے لیے5ٹریکٹرز کی خریداری کی منظوری دی گئی جس کا تخمینہ لاگت4 لاکھ90 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح پی ایچ اے کے فیلڈ سٹاف کے لیے 9 موٹر سائیکلیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ مادر ملت پارک و لیڈیز فرید پارک کے جاگنگ ٹریک کو کچا کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس کا تخمینہ لاگت20 لاکھ روپے ہے۔