بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ صحت کاجعلی ڈاکٹر کے کلینک پرچھاپہ، مریضہ کے آپریشن میں مصروف ایل ایچ وی اوراس کے ساتھی موقع سے فرار،مریضہ کی جان بچانے کیلئے اسے فوری ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹرمحمدیعقوب اورڈرگ کنٹرولر نویداسلم سمیت محکمہ صحت کی ٹیم نے صادق کالونی میں عطائیوں کے کلینک پرچھاپہ ماراکلینک میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر اپنے ساتھیوں کیساتھ ایک مریضہ کاآپریشن کرنے میں مصروف تھی چھاپہ مارپارٹی کودیکھ کروہ مریضہ کوغیرحالت میں چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔مریضہ رضیہ بی بی کوخطرناک حالت میں ایمبولینس بلاکر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیاگیا کلینک سے جانوروں پراستعمال کی جانیوالی ادویات بھی بھاری مقدار میں برآمد ہوئیں۔ کلینک کوفوری طورپرسیل کرکے اتائیوں کیخلاف تھانہ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی تحریک کردی گئی۔مریضہ کے لواحقین کواتائیوں نے کا رروائی سے باز رکھنے کی ٹیلی فون پر دھمکیاں دیں جس پرلواحقین کی طرف سے اتائیوں کیخلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی گئی ہے۔