راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے ڈیبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر جے کو ضلع راولپنڈی میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ2010 کے بعد اب تک ضلع راولپنڈی میں پولیو کا کوئی کیس بھی سامنے نہیں آیا جبکہ پولیو کے خلاف موثر انداز میں سرولنس جاری ہے جس سے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں جس پر ڈاکٹر جے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں سے پولیو کے نمونے مل رہے ان پر خصوصی توجہ دی جائے۔