سیالکوٹ (نما ئند ہ جنگ )وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے بیوہ خواتین کے فلاح وبہبود پروگرام کے تحت212 دیہی خواتین میں 424بھیڑ اور بکریاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے بیوہ خواتین کے فلاح وبہبود پروگرام کے ذریعے خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی ہو جائے گی ایڈ یشنل سیکرٹری لائیوسٹاک عاشق حسین اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی غریب خواتین میں اس وقت تک 1100چھوٹے اور672بڑے جانور تقسیم کئے جاچکے ہیں۔