سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )اکاشتکار کو قتل کرنے پر 2 مجرموں کو عمر قید جبکہ مقتول کی بیوی کو بری کر دیا۔یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پسرور ندیم انور چودھری نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے 2ملزمان کاشف اور ندیم کو عمر قید جبکہ مقتول کی بیوی مقدس کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 2سال قبل موضع کوٹلی رامداس کے کاشتکار محمد شہباز کو اس کی بیوی مقدس کے ایما پر قتل کرکے اس کی نعش نہر مرالہ راوی لنک کی پٹڑی پر پھینک دی تھی ۔ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ مبینہ طور پر مقتول کی بیوی کے آشنا تھے ۔تھانہ اہلکار فاورق نے بتایا کہ ابھی تک ان کو عدالتی فیصلہ وصول نہیں ہوا۔