گجرات (نمائندہ جنگ) جعلی چیک دینے پر 2افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس نے کچہری چوک میں لین دین کے عوض جنیدطارق کو جعلی چیک دینے پر ناصر افضل کیخلاف جبکہ پولیس نے سرکلرروڈ پر گاڑی کے لین دین کی بنا پر مرزا سہیل عامر کو 10لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے پر محمد رضا کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔