• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ایک لاکھ سے زائد اسلحہ مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کافیصلہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہ کروانے والے گوجرانوالہ کے ایک لاکھ سے زائد اسلحہ مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا گزشتہ روز اسلحہ کمپیوٹرائزڈ کرنے کی آخری تاریخ تک کم و بیش 33ہزار مالکان نے اپنا اسلحہ کا لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروایا جبکہ ایک لاکھ 16ہزار کے قریب مالکان نے بارہا مرتبہ حکومتی احکامات کے باوجود اپنے اپنے لائسنس کو کمپیوٹر نہیں کروایا ، کمپیوٹر برانچ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس کمپیوٹر کروانے کیلئے صرف چودہ سو روپے اومنی کی فیس ہے جس کے بعد لائسنس ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو جاتا ہے۔
تازہ ترین