بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایلیمنٹری کالج کے استاد راؤ طارق نے تھانہ بغداد میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 24 فروری کو سہیل نامی شخص جو کہ ایک نجی بنک میں ملازم ہے نے موبائل فون پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی ، راؤ طارق نے درخواست میں سہیل نامی شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔