اسلا م آباد(نمائندہ خصوصی)پریس کونسل آف پاکستان نے صحافی محمود شاہ آفریدی اور صحافی محمد عمر کی جمرود اور ڈی آئی خان کے ظالمانہ قتل کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان نے ان ہلاکتوں کا نوٹس لیا ہے اور ان حملوں کو آزاد و منصفانہ صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔اور ان کو حملوں کو معلومات کی آزادانہ ترسیل میں رکاوٹ قرار دیاہے۔ پریس کونسل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی کہا ہے کہ ان ہلاکتوں کی آزادانہ اور غیر جانبدار انکوائری کی جائے۔