گجرات (نمائندہ جنگ) مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ چک شاکر پور میں دیرینہ دشمنی پر توقیر وغیرہ 9 ملزمان نے عنصر محمود کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیااور فرار ہوگئے ،پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا.