سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) منشیات کے مجرم کو تین ماہ قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنادی۔ گذشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے صدر سیالکوٹ میں درج منشیا ت کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عظمت کوتین ماہ قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید 10یوم قید کاٹنا ہو گی۔