لوٹن(شہزاد علی) ان اطلاعات پر پاکستان مسلم لیگ کی حکومت گلگت و بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔ برطانوی کشمیری کمیونٹی میں تشویش کی زبردست لہر پیدا ہوگئی ہے۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے یورپ نے اس حوالے سے برطانیہ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں میٹنگز کال کی ہیں یہ میٹنگز فرنٹ کے یوکے کے صدر صابر گل اور جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی آرگنائز رکر رہے ہیں۔ لوٹن کے ایک مقامی ریستوران میں بھی اس حوالے سے مختلف تنظیموں کا ایک اجلاس زیر صدارت صدر جے کے ایل ایف لوٹن راجہ کمان افسر کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں مشہور کمیونٹی لیڈر راجہ اکبر داد خان کی اس تجویر پر اتفاق کیا گیا