لندن (پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی بریت سے حق آشکارہوگیا ۔حکمران اپنے ظلم اورانتقام کی دیواریں بلندکرسکتے ہیں مگرروشنی اورانصاف کاراستہ نہیں روکاجاسکتا۔پرویزمشرف جعلی مقدمات سے مرعوب ہونے والے نہیں۔پرویز مشرف کادورصدارت آئین وقانون کی حکمرانی اورحق وصداقت کادورتھا۔انہوں نے خودکوئی ماورائے آئین وقانون اقدام کیا اورنہ اپنے معتمدساتھیوں کوایسا کرنے دیا۔ان کادورحکومت حقیقی معنوں میں گڈگورننس کے تصور پرپورااترتاتھا۔وہ چوہدری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کیلئے جال بچھانے والے دیکھتے رہ گئے ہمارے قائدکے کردارپرانگلی اٹھانے اورجھوٹا الزام لگانے والے اب ان سے باضابطہ معذرت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن منانے کاوقت نہیں کیونکہ تھر اور لاہور میں معصوم قیمتی جانوں کاضیاع سوگ منانے کامتقاضی ہے۔ حکمرانوں کے بچے تودنیا جہاں کی ہرراحت اورنعمت سے لطف اندوزہورہے ہیں جبکہ ناداراورمفلس عوام کے بچوں کودووقت کی روٹی تک نصیب نہیں ہوتی۔ہمارے ہم وطنوں کے گھروں سے جنازے اٹھ رہے ہیں لہٰذاء ہم پرویز مشرف کی بریت کاجشن نہیں منائیں گے۔یہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ اورغم میں شریک ہونے کاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہورمیں میٹرو بس اوراورنج ٹرین منصوبوں کیلئے اربوں روپے ہیں لیکن بچوں کیلئے جدیدطبی سہولیات کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس جدیددورمیں بھی لاہورمیں بچے خناق کانشانہ بن رہے ہیں۔پرویز مشرف کے دورحکومت میں تھرمیں بچے بھوک سے مارے گئے اورنہ لاہورمیں خناق کی خوراک بنے ۔