• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے مخالفین ہوش کے ناخن لیں، ملک مظہر علی

سلاؤ (پ ر) پاکستان مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک مظہر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی مخالفت کرنے والے ہوش کے ناخن لیں گلگت بلتستان صوبہ بن چکا ہے صوبہ بننے پر گلگت بلتستان کے عوام جشن بھی منا چکے گلگت بلتستان صوبہ بننے پر غم سے نڈھال لیڈروں نے گلگت بلتستان کی ترقی اور غریب عوام کی فلاح وبہبود پر کبھی توجہ نہیں دی آج اگر حکومت پاکستان نے صوبے کی ترقی کے لئے جامع منصوبے بنائے ہیں تو ان کے پیٹ میں درد کیوں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تو صوبہ بننے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن میر پور کے لیڈرجو گلگت بلتستان کے نقشہ کا علم بھی نہیں رکھتے خواہ مخواہ کی بیان بازی کر کے وقت برباد کر رہے ہیں۔ آج گلگت بلتستان کا اپنا وزیر اعلیٰ ہے جو اپنے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے جذبہ سے سرشارہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اُن کا نام استعمال کر کے اپنی لیڈری چمکائیں حکومت پاکستان کی گلگت بلتستان کی ترقی وخوشحالی کی کوششوں کی بیرون ملک رہنے والے تمام محب وطن عوام مکمل حمایت کرتے ہیں۔
تازہ ترین