• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو چھینک بھی آ جائے تو کہتے ہیں پاناما کی وجہ سے آئی ، ایاز صادق

لاہور( این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کسی کو چھینک بھی آ جائے تو کہتے ہیں کہ پاناما کی وجہ سے آئی ہے، کوڈ آف کنڈکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہی بناتا ہے، جون سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن کمیشن ریفارمز مکمل کرلیں گے، ہمارا مقابلہ ہر جماعت سے ہے اورکسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھتے، ڈاکٹر عاصم یا شرجیل میمن کو ضمانت عدالتوں سے ملی ہے، اس میں کسی کا کوئی سیاسی کردار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ لوگ (ن) لیگ میں شامل ہو کر اسے مضبوط بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کسی کو چھینک بھی آ جائے تو کہتے ہیں کہ پاناما کی وجہ سے آئی ہے۔اگر موسم اچھا ہے تو اس کا مطلب ہے فیصلہ اچھا آنے والا ہے ہمیں فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے،موسم کی باتیں جو کرتے ہیں انہیں میں بچگانہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی ایک جماعت سے نہیں ہر جماعت سے مقابلہ ہے کسی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھتے بلکہ ہمارا طاہر القادری کی جماعت سے بھی مقابلہ ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین