گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا، چلڈرن وارڈ، آرتھو وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، ڈرگ سٹور کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف بھی انکے ہمراہ تھے۔