• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سرگودھا،مرکزی ملزم عبدالوحید اور ساتھیوں کےاثاثہ جات کی تحقیقات

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں 20 افراد کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم عبدالوحید اورساتھیو ں کے اثاثہ جا ت کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ بینک اکاؤنٹس کی معلوما ت حاصل کر نے کیلئے ایف بی آ ر سے مد د طلب کر لی گئی ہے۔ڈی پی او سہیل چوہدری کے مطابق مقدمے کی تفتیش تما م پہلوؤں سے کی جارہی ہے، چالان جلد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیں گے۔ڈاکٹر عثمان امتیاز کے مطابق20 افراد کے قتل کے چوتھے ملزم کاشف کا علاج جاری ہے جبکہ زخمی 45 سالہ مریم بی بی کے گردے فیل ہو نے کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین