• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ : قصور زیادتی ا سکینڈل ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے قصور زیادتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم عثمان خالد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزم عثمان خالد کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد ،واقعاتی شہادتیں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر ملزم کو جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں بھی ملزم کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،ملزم اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہے لہذا اسکی ضمانت منظور کی جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ملزم کے قبضے سے بچوں کی ویڈیو برآمد ہوئی جس کے ذریعے وہ انہیں بلیک میل کرتا تھا۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
تازہ ترین