• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور : نوجوا ن کاخاتون وکیل کے چیمبر میں گھس کرچھری کاوارہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی مذمت

بہاولپور(سٹی رپورٹر) نوجوا ن کاخاتون وکیل کے چیمبر میں گھس کرچھری کاوار تفصیل کے مطابق خاتون وکیل پروین عطاملک نے ملزم محمدعامر ولدخلیل کے خلاف پیش ہوئیں تواس رنج پرمذکورہ نے تھوڑی دیربعدخاتون وکیل کے چیمبر میں گھس کرچھری کے وارکیے لیکن وہ معجزانہ طورپربچ گئیں اورملزم اپنے ساتھی عباس ولد حاجی احمدسمیت موقع سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگیا۔وکیل نے اپنے ساتھی وکلا کے ہمراہ اے ایس پی احمدپور شرقیہ کودرخواست گزاری جس پرانہوں نے کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ بہاولپورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راناراشد جاوید، چوہدری فراز منیرایڈووکیٹ، اعتزاز احسن ایڈووکیٹ، آفتاب مبارک، آفتاب عالم ایڈووکیٹ، مزمل عباس بخاری ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بارایسوسی ایشن اور سابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ باربہاولپور محمدایازکلیار سمیت خواتین وکلا شازیہ مجید، سعیدیہ اوررفعت یاسمین بھٹی ایڈووکیٹ ودیگرنے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف کارروائی اور فوری گرفتار کامطالبہ کیا۔ 
تازہ ترین