گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں جعلی مصنوعات تیار کر کے کمپنی کی ظاہر کر کے فروخت کرنے پر 2 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے، پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے یونی لیو ر کمپنی کے نمائندے مسعود ایاز سکنہ مغل پور ہ لاہور کی رپورٹ پر لالہ موسیٰ کے مین بازار اور غلہ منڈی میں جعلی صابن، کریم، شیمپواور سرف وغیرہ تیار کر کے یونی لیور کمپنی کا ظاہر کر کے فروخت کرنے پر ندیم شہزاد سکنہ رحمت پورہ لالہ موسیٰ اور محمد حنیف سکنہ سرگودھاروڈ گجرات کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔