راولاکوٹ ( جنگ نیوز ) ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ کاہنگامی اجلاس شمالی کشمیر (گلگت بلتستان) کے صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت مقدمات واپس لینے کا مطالبہ گلگت کی طرف لانگ مارچ کی دھمکی ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ کے عہدے داران و ممبران کا اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا ریاض شاہد، قدیر خان، آصف اشرف ، نثار عادل اشفاق انجم خورشید بیگ منیر احمد قادری غضنفر حنیف ظفر نذیر عامر جاوید مسعود حنیف قیوم امام ساقی سرفراز حسین اشتیاق خان نے خطاب کرتے ہوئے گلگت میں اخبارات کی بندش صحافیوں کے خلاف مقدمات بالخصوص اسلام آباد ( پاکستان ) میں حصول روز گار کے لیے مقیم شمالی کشمیر کے صحافیوں ، شبیر سہام ، سعید مہدی ، ڈی جی مٹھل ، کے خلاف مقدمات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ جمہوری حکومت کے دور میں سرزمین بے آئین کے صحافیوں کے ساتھ یہ طرز عمل سامراجی ، مقاصد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے اس منقسم حصے کے صحافی اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں ۔ اگر فوری طور پر ان کے ساتھ کی گئی زیادتی کا اُن کی مرضی کے مطابق حل نہیں ہوتا تو راولاکوٹ سے صحافی پیدل براستہ استور وادی نیلم گلگت کی طرف لانگ مارچ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔