راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں اب تک 100سے زائد معذورافراد کو مختلف اداروں میں بھرتی کیا جا چکا جبکہ چالیس افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ وہ گزشتہ روز ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ریجنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلم میتلا، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نبیلہ ملک سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندہ افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ معذور افراد کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں‘ اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔