سرگودھا (نامہ نگار)آرپی او ذوالفقار حمید نے میانوالی کا دورہ کیا وہاں پر پولیس سہولت سنٹر کا افتتاح کیا۔ پولیس لائن میں پولیس پبلک ماڈل سکول کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنیکی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران و ملازمین،علاقہ معززین اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پولیس سہولت سنٹر کے قیام سے عوام مستفید ہوگی۔ انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور قومی رضاکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹ و کیش ایوارڈ بھی تقسیم کیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر اورسرکل کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ افسران فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں۔انہوں نے ایم ٹی میں گاڑیوں کا معائنہ کیاان کی لاگ بک اور ہسٹر ی شیٹ چیک کیں اور احکامات جاری کیے۔انہوں نے زیر تعمیر تھانہ داؤد خیل کا بھی معائنہ کیا۔آرپی او کا میانوالی آمد پر استقبال کیا گیا پولیس کے چاک و چوبند دستے نےانہیں سلامی دی۔