سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سیالکوٹ ڈسکہ روڈ موترہ سٹاپ کے پاس کارکی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والے40سالہ قاسم سر میں آنےوالی شدید چوٹ کی تاب نہ لاتے ہوئے قاسم موقع پر ہی چل بسا جس کو ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے گورنمنٹ سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔