سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجر م کو ساڑھے چار قید اور20ہزار جرمانہ کی سزا سنائی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبداالقیوم خان نے تھانہ نیکاپورہ میں درج منشیات کے ایک مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم اشفاق مسیح کو ساڑھے چار سال قید اور20ہزار جرمانہ کی سزا سنائی،عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزیدھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔