بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے یہ حکم پرائس کنٹرول کے حوالہ سے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو روزانہ باقاعدگی سے سبزی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضلع بھر میں مقرر کردہ نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں ہفتہ وار پرائس کنٹرول کے حوالہ سے جائزہ اجلاس لیں اور باقاعدگی سے ڈپٹی کمشنر آفس کو اس کی جائزہ رپورٹ ارسال کریں۔انہوں نے پولٹری کے حوالہ سے بھی تحفظات کا اظہار کیا۔