• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:40مستحق بچیوں کی شادی کے لئے جہیز فنڈز کی قرعہ اندازی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرپرسن زونل جہیز کمیٹی و ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی کی زیر صدارت دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ماہ اکتوبر، نومبر، دسمبر2016ء اور جنوری2017ء کے لیے40غریب، نادار اور مستحق افراد کی بچیوں کی شادی کے لیے جہیز فنڈز کی قرعہ اندازی کی گئی جس کے تحت15000 روپے فی کس دیے جائیں گے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی مسز فوزیہ ایوب قریشی، غزالہ شاہین، حسینہ بیگم، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز محمود لاشاری، ممبران جہیز کمیٹی نسرین غوری، ثریا پروین چودہری، رضیہ گل، فرزانہ طارق اور صفیہ سلیمان بھی موجود تھیں۔اجلاس سے ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  40غریب بچیوں کو شادی کے لیے مجموعی طور پر6 لاکھ روپے کے جہیز فنڈز دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہیز فنڈز کی فراہمی نہایت صاف شفاف انداز میں کی جارہی ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔
تازہ ترین