گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، شہر اور گردونواح میں دن اور شام کے اوقات میں ہونے والی معمولی بارش سے گرمی کا خاتمہ ہو گیا، لوگوں نے گھروں میں مختلف اقسام کے پکوان تیار کر کے پارکس کی طرف رخ کیااور خوب لطف اندوز ہوئے، دوسری جانب معمولی بارش نے خوبصورت گجرات کا نقشہ بدل ڈالا، جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہو گیا، جس سے نمازیوں اور راہگیروں کا گزرنا محال ہو گیا، بعض افراد کیچڑ سے پھسل کر زخمی ہوگئے۔