• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز برہان مسلم لیگ (ن)تحصیل سرگودھا کے نائب صدر نامزد

سرگود ھا ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ضلعی صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے دوران حاجی محمد نواز برہان کو مسلم لیگ (ن)تحصیل سرگودھا کا نائب صدر نامزد کرکے ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔اس موقع پر ضلی کوآرڈینیٹر رائے حامد رضا بھٹی ، ملک رب نواز فروکہ ، محمود عالم برکی، رب نواز چھینہ ،جاوید اقبال کشمیری و دیگر بھی موجود تھے۔صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےچوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ ڈکٹیٹر کی گود میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے اُڑانے والے اب ہمیں کس منہ سے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں ۔اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے شہباز شریف کی حکومت سے اپنا موازنہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ ہوٹل کے ہال میں چند سو افراد کا اکٹھ کرنے پر مشرف کی باقیات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ضلع سرگودھا مسلم لیگ (ن)کا مضبوط قلعہ ہے اور یہاں کی عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہےاور آئندہ عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرا دیں گے ۔
تازہ ترین