گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انٹی کرپشن پولیس نے تھانہ اروپ میں تعینات اے ایس آئی یوسف کو احاطہ عدالت میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا شہری رانا یٰسین نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کودرخواست د ی کہ اس کے عزیز گلشاد احمد نے تھانہ سول لائن میں فراڈ کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کی تفتیش اے ایس آئی محمد یوسف نے کی اور تتیمہ بیان لکھنے کیلئے رشوت طلب کی جو انہوں نے دیدی جس کے بعد اے ایس آئی کا تبادلہ تھانہ اروپ میں ہو گیاا لیکن اس کے باوجود اے ایس آئی اس سے 5ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے جس پر انٹی کرپشن کے جوڈیشل مجسٹریٹ علی میراں اورسرکل آفیسر عامر سندھو نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن الیاس گل کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی کو احاطہ سیشن کورٹ میں رنگے ہاتھوں 5ہزار روپے لیتے ہوئے گرفتار کر کے تھانہ مااڈل ٹاؤن کی حوالات میں بند کر دیا۔