• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، ٹیکس معاملات کو حل کرنے کیلئے 5رکنی مصالحتی کمیٹی قائم

گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے محکمہ کی سطح پر ٹیکس کے اختلافی معاملات کو حل کرنے کیلئے پانچ رکنی مصالحتی کمیٹی کا قیام عمل یں لاتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے نوٹیفکشن کے مطابق گوجرانوالہ ریجن ٹیکس آفس کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کے ممبران میں سابق صدر چیمبر سمیع اللہ نعیم، سابق صدر چیمبر خواجہ ضرار کلیم، سابق صدر چیمبر شیخ محمد نسیم، سابق نائب صدر چیمبر ممتاز صنعتکار اظہر اسلم اور شفقت علی شامل ہیں۔ کمیٹی میں ایسے کیس دیئے جائیں گے جس میں ٹیکس گزار کا محکمہ کے ساتھ اختلاف ہوگا کمیٹی ایسے تنازعات کا فیصلہ کرے گی اظہر اسلم نے اس کی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین