گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)شہر اور اس کے گردونواح کا موسم گزشتہ روز بھی سرد رہا شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوتی رہی ۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گزشتہ رات موسلا دھار بارش سے کئی علاقوں کے فیڈر ٹرپ اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے اور انٹرنیٹ بھی بند ہو گیا جس سے شہریوں کو رابطے کرنے میں بھی شدید دشواری پیش آتی رہی۔