وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان صاحب اردو میں جھوٹ بول بول کر تھک گئے ہیں۔
وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل کا اظہار کر رہی تھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب خان صاحب نے انگریزی میں جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے، پاناما پر سیاست کرنا چھوڑیں، خیبر پختونخوا کے عوام پر توجہ دیں۔