گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی ہے کہ ایجوکیشن افسر تعلیم کےفروغ کیلئے بھرپور محنت کریں، اس مقصد کیلئے مقرر کردہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کی پنجاب ایجوکیشن کمشن کے زیر اہتمام پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں کارکردگی کو زبردست سراہا اور ہدایت کی کہ آئندہ پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کو شعار بنایا جائے۔