• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے1700سےزائد ملازمین کوتنخواہیں جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد عمران نے کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی بجٹ ریلیز کرنےکی یقین دہانی پر 1700سے زائد ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی ہیں ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مارچ کی تنخواہوں اور اخراجات کیلئے بجٹ نہیں جاری کیاگیا جس کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوسکی تھی اب جبکہ پنجاب حکومت نے بجٹ ریلیز کرنے کی یقین دہانی کرادی ۔ عمران نور نے مزید کہا ہے کہ آج رورل ایریا بستی ڈومرا یونین کونسل نمبر125میں خصوصی صفائی کےلئے 25 سینٹری ورکز ، لوڈر، بلیڈ اور ٹریکٹر ٹرالی پر مشتمل سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کہ بستی ڈومرا کی خصوصی صفائی مہم میں حصہ لے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور کی ہدایت پر گزشتہ روز منیجرز آپریشن نےاےایس اوکے ہمراہ تمام زونز کے مختلف علاقہ جات اورنگزیب روڈ، خونی برج چوک، دولت گیٹ، خانیوال روڈ، نالہ کھاد فیکٹری، ممتاز آباد مین مارکیٹ، جمعہ بازار، گلشن فیض، میٹرو روٹ وہاڑی چوک تا چوک کمہارانوالہ، شاہ رکن عالم ، حسن پروانہ کالونی، بستی بُچ، ٹیپو سلطان کالونی، آغا پورہ، ٹی بی روڈ، وہاڑی روڈ، گراس منڈی، پرانا شجاع آباد روڈ کا دورہ کیا اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ منیجرز آپریشن نے سپروائز اور سینٹری انسپکٹرز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ خاکروبوں کی باوردی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین