ملتان (سٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی احتجاجی تحریک سے اظہاریکجہتی کیلئے پارٹی تنظیموں کی جانب سےجنوبی پنجاب بھرمیں ریلیاں نکالی گئیں اورپی ایس پی قائدین مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کی جدوجہد کوخراج تحسین پیش کیاگیا،ملتان میں پاک سرزمین پارٹی نے چوک نواں شہر سے پریس کلب تک ریلی نکالی جس کی قیادت ممبرمرکزی آرگنائزنگ کمیٹی(پی اوسی) وزونل انچارج جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کی ،اس موقع پرریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرزاٹھارکھے تھے جن پر مصطفی کمال کی احتجاجی تحریک کی حمایت میں نعرے درج تھے ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ممبرمرکزی آرگنائزنگ کمیٹی وزونل انچارج جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ ،ڈسٹرکٹ آرگنائزر ملک بلال اعوان ودیگر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں ،عوام کی خدمت کرنا ہے،ہم نے کراچی اورسندھ سمیت ملک بھرکے عوام کے مسائل کے حل کیلئے تحریک کا اعلان کیا ہے۔کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،کراچی مستحکم ہوگا تو پاکستان کا استحکام مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی کرپشن زدہ حکومت عوام کے مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے ،کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہر مسائلستان بنتے جارہے ہیں، پاک سرزمین پارٹی کے قائدین مصطفی کمال اورانیس قائم خانی نے عوام کے مسائل کے حل تک احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ،جس پر پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کی آواز بلندکرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے،پنجاب کے عوام کے حقوق کیلئے بھی آوازاٹھاتے رہیں گے۔عوام کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پنجاب کے کئی شہر کچرا کنڈی کا منظرپیش کررہے ہیں۔پنجاب میں بھی مئیر،ڈپٹی مئیرز،اور چئیرمینوں سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دئیے جانے چاہیں۔ریلی میں ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاک سرزمین پارٹی ملک بلال اعوان،ڈاکٹرافتخار چانڈیو،سیدوسیم ناز،شیخ محمدساجد،شیخ محمدسرور،شیخ آصف،راشد قریشی،جاوید قریشی،عبداللہ قریشی ،ارہن زیدی ،محمدکفیل سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔