• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر حکومت کی 8 ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے،چوہدری پرویز

مظفرآباد(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر نائب صدرچوہدری پرویز اشرف نے حکومت کی 8ماہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد موجودہ حکمرانوں نے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے عوام کی تذلیل،ملازمین کی کی برطرفی اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں پر تاریخیں دینے کے سواء کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا،تقسیم کشمیر کا ایجنڈا لے کر برسر اقتدار آنے والوں کے عزائم اب بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت پر کرپشن کے الزامات عائدکرنے والے صعنتی زون کے نام پر بارہ ارب دکارنے کے چکرمیں تھے،عوام مزاحمت پر تشدد پر اتر آئے،پرویز اشرف ن کہا کہ دھاندلی کے ذریعے شکست ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی آج بھی سب سے بڑی عوامی قوت ہے،اور اپنی قوت کا اظہار بھی کرنا جانتی ہے،پی پی کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں تیس مار خان بننے والے ابھی تک کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کر سکے،گڈگورننس کے دعویداروں نے ما سوائے سرکاری ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا،سیاسی کارکنوں کی دفاتر اور عوامی مقامات تذلیل کرنے والے عوامی خدمت،تعمیر وترقی اور ویژن کے حامل نہیں ہو سکتے،پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے ترقیاتی منصوبے اور ترقیاتی پیکچز تاریخ کا حصہ ہیں،پی پی کے دور کے اربوں کے عوامی منصوبوں پر کام روک کر عوام کو ملنے والی سہولت سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
تازہ ترین