سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) فیس بک دوستی، شیرون قتل کیس ملزمہ کی ضمانت میں7روز کی توسیع کردی گئی۔ تھانہ بڈیانہ کی حدور میں قتل ہونے والے شیرون مسیح کی مبینہ قاتلہ نائلہ کی قبل ازا گرفتاری ضمانت میں7روز کی توسیع کردی گئی ۔ تھانہ بڈیانہ کے اہلکار اصغر نے رابطہ پر بتایا کہ ندیم اشرف مقدمہ کے تفتیشی ہے اور خاتون شامل تفتیش بھی ہوچکی ہے۔ شیرون کی مبینہ بیوی اور قاتلہ نائلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی شیرون سے شادی فروری2016 کوہوئی تھی جبکہ شیرون کے گھر والوں کو یہ شادی منظور نہیں تھی جس پر شیرون نے ذہنی دباؤ میں آکر خودکشی کرلی ۔ شیرون کے لواحقین کیمطابق شیرون نے خودکشی کی تو پھر اسکی نعش تھانہ بڈیانہ کی حدود میں کیسی پہنچی اور خودکشی کو صیغہ راز میں کیوں رکھا گیا ۔