امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں سے انصاف نہ ملا تو عوام چوکوں اور چوراہوں پراحتساب کریں گے۔
مالاکنڈ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پی آئی اے ،واپڈا،پاکستان اسٹیل اور پی ٹی سی ایل جیسے ادارے ناکام ہوچکے ہیں لیکن وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ کامیابی مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالا کنڈ ڈویژن کے نوجوانوں کو بھی روزگار کی ضرورت ہے۔