ملتان( سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب بھر کے تقریباً 5 ہزار کالج ٹیچرز انٹرنیز (سی ٹی آئیز) تاحال تنخواہوںسے محروم ہیں، بتایا گیا ہے کہ سرکاری کالجز میں کنٹریکٹ پر پڑھانے کے لئے سی ٹی آئیز کو اکتوبر 2016ء میں بھرتی کیا گیا تھا، ہر سی ٹی آئی کا ماہانہ 30ہزار روپے مشاہرہ مقرر کیا گیاہے، ان سی ٹی آئیز کو ہر سال کالج اساتذہ کی کمی کی بناء پر 9ماہ کے لئے بھرتی کیا جاتا ہےلیکن ان کو تاحال تنخواہ نہیں ملی،متاثرہ سی ٹی آئیزنے وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔